ماہ مبارک میں عید پر سپلائی کے لیےجعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے 2 سپلائر گرفتار،یونٹ اکھاڑ دیا گیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب کی ہدایات پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا صدر میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

پانچ ہزار لٹر جعلی ڈرنکس، 55 کلو کیمیکلز، کھلے رنگ، چینی اور فلیورز موقع پر تلف، مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران 1050 خالی بوتلیں،4 کلو ڈھکن،لیبل 2 گیس سلنڈر، 6 چلر،فلنگ مشینیں اکھاڑ کر ضبط کر لی گئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

غیر فلٹرشدہ نل کے پانی میں کھلے رنگ، کیمیکلز، فلیورز کی ملاوٹ سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید

ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کے 2ملزمان کو موقع سے گرفتار کروا دیا گا۔ عاصم جاوید

جعلی ڈرنکس کو لاہور اور ملحقہ علاقوں کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے لاہوریوں کو مضر صحت کولڈ ڈرنکس پینے سے بچا لیا۔ عاصم جاوید

جعلی ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کے پیش نظر ملاوٹ کا پنجاب سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب بھر میں زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت جعلسازی کرنے والوں کے خلاف 24 گھنٹے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

Scroll to Top