غیر معیاری گوشت کا دھندہ کرنے والوں کے دن گنے گئے، 12مقدمات درج

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر عید الاضحیٰ سے قبل فوڈ سیفٹی ٹیموں کے سپیشل آپریشن جاری

یکم جون سے اب تک 1776 پوائنٹس کی چیکنگ، 5 میٹ شاپس بند، 1188 کو اصلاحی نوٹس جاری

188 کو 19لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد،4لاکھ 88ہزار 988 کلو گوشت کی چیکنگ، 33ہزار 148کلو ناقص غیر معیاری گوشت اور مرغیاں تلف

قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص گوشت کی برآمدگی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گندا سلاٹر ایریا، جالی کون، لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

ناقص بیمار گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف 12 مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت مند جانور کے تازہ گوشت کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے جدید چیکنگ نظام لا رہے ہیں۔عاصم جاوید

گوشت کی تیاری سے مارکیٹ میں سپلائی تک تمام مراحل کی بین الاقوامی سٹینڈرز کے مطابق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

میٹ سپلائر اور پروسیسنگ یونٹس حفضانِ صحت کے مقرر کردہ معیار کو یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹ اور جعلسازی کا جڑ سے خاتمہ فریضہ اول ہے، ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top