وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا مغل پورہ مارکیٹ کا معائنہ
دو ہزار پانچ سو کلو غیر معیاری ناقص زائدالمیعاد گوشت تلف، وارننگ جاری
میٹ شاپس پر غیر معیاری زائد المیعاد گوشت فروخت کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے فریزرز میں بدبودار ناقص گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ عاصم جاوید
دکان میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور میں سپلائی کیے جانے والے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلال یاسین
خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں ۔ بلال یاسین وزیر خوراک پنجاب