گوشت کا گڑھ، ٹولنٹن مارکیٹ۔۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

لاہوریوں تک معیاری اور محفوظ گوشت کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پرگوشت بردار گاڑیوں اور ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ کا معائنہ،20 گوشت بردار گاڑیوں، 2 میٹ گوداموں کی چیکنگ

75000 کے جرمانے، 2 من بیمار مرغیاں تلف

رواں سال فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1760 میٹ شاپس کا معائنہ، قوانین کی خلاف ورزی پر 5بند،173 پولڑی میٹ پوائنٹس کو 13 لاکھ 54ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

چودہ ہزار 105 سجی، شوارما، برگر پوائنٹس کی چیکنگ، 33 پوائنٹس بند،4719 کو 2کروڑ 58لاکھ 18 ہزار کے جرمانے،21 مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سترہ ہزار 700 کلو سے زائد مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ سے ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس،برگر ،شوارما پوائنٹس کو سپلائی ہونے والے گوشت کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

جارج سنبھالتے تمام انڑی پوائنٹس پر دودھ کے ساتھ گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز کروا دیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

میٹ کاؤنٹر پر جالی، چکن سلاٹرنگ کون سسٹم، صفائی کے انتظامات، پرسنل ہائجین اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید

میٹ سیفٹی ٹیمیں علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی اور ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ شاپس کی چیکنگ کر رہی ہیں۔ عاصم جاوید

پاکستان کی پہچان، پنجاب کے باسیوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری گوشت اور خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

صحت مند ہو گا پنجاب تو ترقی کرے گا پاکستان ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top