فیلڈ آپریشنز کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے گزشتہ 6ماہ میں 12 منفرد پروگرامز متعارف
فریضہ حج کی ادائیگی اچھی صحت کیساتھ،حاجیوں کے لیے نیوٹریشن گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں قائم حج کیمپس حاجیوں کو نیوٹریشن کٹس،غذائی چارٹ،ہدایت نامے اور فری ٹیسٹ کیے گئے۔ عاصم جاوید
نگہبان رمضان پیکج میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے تقسیم ہونے والے راشن کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر رمضان پروگرام میں 99.7فیصدخالص اور غذائیت سے بھرپور اشیاء فراہم کی گئی۔ عاصم جاوید
سحر و افطار کے لیے غذائیت سے بھرپور آسان تراکیب پر مشتمل صحت افزاء مینو متعارف کروایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوشت کہاں سے آتا ہے، معیاری ہے بھی یا نہیں، گوشت کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر بیکری مصنوعات میں کمی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔ عاصم جاوید
عام آدمی کی خوراک کو معیاری بنانے،خواتین اوربچوں کی اچھی صحت کے لیے خصوصی نیوٹریشن گائیڈ پروگرامز متعارف کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ایٹ سیف وومین کیمپین میں خواتین کی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ کا آغازکیا گیا۔ عاصم جاوید
عام آدمی کی خوراک کو بہتر بنانے کے لیے EEat Safe Foodپروگرام متعارف کروایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عام آدمی کی خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے گلی محلوں میں موجودٹھیلوں،ڈھابوں، ریڑی بانوں کی چیکنگ کی گئی۔ عاصم جاوید
بچوں کی اچھی صحت کے لیے منفرد پروگرام ایٹ سیف کڈزکیمپین Eat Safe Kids Campaign کا آغاز کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سکولوں میں غذائی آگاہی کے لیے فود لٹریچر کی فراہمی کیساتھ ساتھ کارٹون سیریز بھی متعارف کروائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک ٹریسیبیلٹی نظام متعارف کروا کر دودھ کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تحفظ ماحول کے لیے خصوصی اقدامات میں فوڈپوائنٹس پر اضافی کھانے کوضائع ہونے سے بچانے اور ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عاصم جاوید
پلاسٹک بوتلوں کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کے متعلق بھی جامع لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر کے مکمل فعال کر دیا گیا۔ عاصم جاوید
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مضرصحت کیمیکل کیلشم کاربائیڈسے آم پکانے کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ عاصم جاوید
صوبہ بھر میں ممنوعہ اجزاء پر مکمل پابندی عائد ہے اور جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام الناس تک معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کے مشن کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔عاصم جاوید