عید پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے مسافروں پنجاب فوڈاتھارٹی کا خصوصی اقدام

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی لاری اڈا، بس سٹینڈز اور ریلوے اسٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس پر چیکنگ

89فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1 ریسٹورنٹ بند، 10 کو 1لاکھ 81 ہزار کے جرمانے عائد

2 من ایکسپائر اشیاء سمیت بھاری مقدار میں ممنوعہ اور باسی خوراک تلف

حفضان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گندا واشنگ ایریا، بدبودار سٹوریج اور کچن میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

بدبودار اور خراب سبزیاں خوراک کی تیاری میں استعمال کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گندے فریزر، صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر عید الاضحیٰ پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ کرنے والے خبردار رہیں، جعلسازی پر کاروبار بند کر کے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top