رمضان المبارک میں عوام الناس تک محفوظ سحری و افطاری کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں 25 سحر و افطار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

حفضانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1 فوڈ پوائنٹ بند، 7پوائنٹس کو 1لاکھ کے جرمانے، 17 کو اصلاحی نوٹس جاری

پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 1 فوڈ پوائنٹ کو بند کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سابقہ دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 7 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

رمضان المبارک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید

خوراک کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟ کیا اجزاء استعمال کیے جارہے ہیں؟ کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کا پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح، 24 گھنٹے ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید

Media Coverage

Facebook
X
Scroll to Top