چھٹی کے روز ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ، گوالمنڈی اور لکشمی چوک میں 30 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی،
ناقص انتظامات پر 2 ناشتہ پوائنٹس بند،18 کو 2لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد، مقدمہ درج،دودھ بردار گاڑی ضبط
10 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری،3200لٹر ملاوٹی دودھ اور 1400کلو سے زائد ناقص کم وزن مرغیاں اور ممنوعہ اشیاء تلف
ناکہ بندی کے دوران 41 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے 42ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناشتہ پوائنٹس کے کچن ایریا میں فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔عاصم جاوید
سٹوریج ایریا میں مکھیوں اور دیگر حشرات ہی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
زائد المیعاد گوشت،صفائی اور سٹوریج کےانتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زنگ آلود فرائنگ کڑاہیوں میں ناقص آئل سے فرائنگ کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید
قصور روڈ پر سپلائی کے لیے تیار ملاوٹی دودھ پکڑ کر لاہوریوں کو زہر پینے سے بچا لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ کے نام پر سفید محلول کے سپلائر کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناکہ بندی اور ٹولنٹن میں چیکنگ کے دوران 60ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید
ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار میں غفلت برتنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین کے مطابق کاروبار کرنےکے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی ویب سائٹ سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی