گوجرانوالہ: 9ہزار 183 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 8706 پاس، 477 فیل
گوجرانوالہ: یکم جنوری سے ابتک 55لاکھ 91ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ، 18ہزار 400 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف
گوجرانوالہ: 2200ملک شاپس،ڈیری یونٹس کی چیکنگ، 464 کو 43لاکھ 62ہزار کے جرمانے عائد
گوجرانوالہ: 9183دودھ سپلائرز کی چیکنگ کے دوران 318کو 7لاکھ 51ہزار کے جرمانے عائد
گوجرانوالہ: یکم جولائی سے ابتک 7لاکھ 80ہزار لٹر دودھ کا معائنہ، 2800لٹر ملاوٹی تلف، 146کو 9لاکھ 89ہزار کے جرمانے عائد
گوجرانوالہ: تلف کیے جانے والے دودھ میں پانی کی ملاوٹ، ایل آر اور قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران دور دراز علاقوں سے آنے والے دودھ جدید ترین مشینری سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ عاصم جاوید
گوجرانوالہ: عوام سے گزارش ہے کہ ناقص دودھ فراہم کرنے والوں کی اطلاع 1223 پر دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمیں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے گوجرانوالہ میں آنے والے دودھ کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں ۔عاصم جاوید
گوجرانوالہ: ویجیلنس ونگ کی جانب سے فیلڈ میں خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
گوجرانوالہ: عوام الناس تک غذائیت سے بھرپور معیاری دودھ اور خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عاصم جاوید