وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی جعلسازی کرنے والوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان روڈ اعظم گارڈن میں واقع جعلی بیورجز پلانٹ پر چھاپہ، علی الصبح مانگا میں ناکہ بندی
چھہ ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف، فلنگ مشینیں، گیس سلنڈر، موٹر، خالی کریٹس، نیلے ڈرم، ڈھکن اور تیار کولڈ ڈرنکس ضبط، مقدمہ درج
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص نل کے پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
ملاوٹی دودھ اور جعلی بوتلوں پر معروف برانڈ کے جعلی لیبل لگا کر سپلائی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں،کیمیکلز سے تیار محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر تمام خام مال ضبط کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سپلائی کے لیے لاہور لائے جانے والے دودھ میں قدرتی فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی ڈرنکس کو اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر لاہور شہر میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
جعلی بوتلوں پر لگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا عام صارف کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی دودھ اور ناقص ڈرنکس کااستعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ عاصم جاوید
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ اور ناجائز منافع کمانے کے لیے شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف مقرر کردہ قوانین کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی