ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہی، 7100 سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
12 ریسٹورنٹس،8 سویٹس یونٹس بند،بس سٹینڈز پر4،پارکس میں 6 اور مویشی منڈیوں میں5 فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا،
ناقص انتظامات پر 1ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 1کروڑ 51لاکھ 85ہزار کے جرمانے عائد، 1 مقدمہ درج
3650لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 1260 کلو ناقص زائدالمیعاد مٹھائیاں اور 550لٹر آئل سمیت ممنوعہ اشیاء تلف
مویشی منڈی میں 1628 فوڈ پوائنٹس، 1341 ریسٹورنٹس، 1801 سویٹس شاپس اینڈیونٹس، 860 لاری اڈا ریلوے اسٹیشن فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
878 پارکس ،تفریحی مقامات کینٹین، 328 فوڈ سٹالز، موٹر وے سروس ایریاز پر322 اور 198 پوائنٹس کو چیک کیا گیا ۔ عاصم جاوید
قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 35فوڈ پوائنٹس کو بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عیدالاضحٰی کے موقع پر خصوصی چیکنگ کیمپین کے تحت مویشی منڈیوں،ریلوے اینڈ بس سٹینڈز، پارکس،موٹرویز سروس ایریاز،سویٹس شاپس کو چیک کیاگیا۔عاصم جاوید
ناقص آئل کا استعمال، ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، سنیکس فروخت کرنےپرفوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا ۔ عاصم جاوید
گندے فنگس زدہ فریزر،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، نان فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موٹرویز کے ساتھ،لاری اڈوں،بس سٹینڈز،ریلوے اسٹیشن،جی ٹی روڈپر موجود فوڈ پوائنٹس، ٹک شاپس کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ عاصم جاوید
فوڈ پوائنٹس پر فروخت کے لیے موجود تمام تر اشیاء کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص غیر معیاری اشیاء خورونوش کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار کرنے والے صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس یافتہ سپلائر سے منظور شدہ پروڈکٹس خریدیں۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے تہوار ہو یا چھٹی فوڈ سیفٹی ٹیمیں اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے فیلڈ میں موجود رہتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی