پنجاب فوڈاتھارٹی کا معروف میٹ سپلائر کمپنی کے کولڈ سٹور پر چھاپہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مانگا روڈ پر واقع میٹ کولڈ سٹوریج کی چیکنگ ،70 ہزار کلو گوشت کا معائنہ

1670 کلو ناقص ایکسپائر گوشت تلف،2لاکھ روپے جرمانہ عائد

کولڈ سٹوریج سے ناقص، ایکسپائر گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم دستاویزات، ضروری ریکارڈ نامکمل اور عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

بی گریڈ سکن کو لوکل میٹ شاپس پر سپلائی کے شواہد موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدبودار رنگت بدلا گوشت برآمد ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کر کے گوشت تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی سٹوریج اور تیاری میں غفلت موذی امراض کا سبب بنتی ہے۔ عاصم جاوید

صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری مارکیٹ سے اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top