ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کا مشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ان ایکشن
پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا اسپیشل آپریشن، 268 سریلز(دلیا) یونٹس کا معائنہ
209 کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری، 33 کو بھاری جرمانے عائد
1 یونٹ کی پروڈکشن بند، 2 من سے زائد ممنوعہ زائد المعیاد اجزاء تلف
لاہور ڈویژن میں 126، فیصل آباد 13، ساہیوال 39 اور گوجرانوالہ میں 25 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
راولپنڈی ڈویژن میں 18، سرگودھا میں 17، ڈی جی خان 21، بہاولپور 5 اور ملتان میں 4 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
سریلز کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر 1 یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر 33 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ راجہ جہانگیر انور
خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال معدہ اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق ہر قسم کی اشیاء خورونوش کو چیک۔کیا جاتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور
خوراک میں ملاوٹ یا جعل کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر۔عمل درآمد انتہائی لازم ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی