کھابوں کے شوقین لاہوریوں کی صحت کا تحفظ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ٹیموں کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف چیز پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ

10ہزار کلو ایکسپائر ناقص ویجیٹیبل فیٹ (چکنائی) 6350 کلو زائد المیعاد پاؤڈر، 5710 کلو ایکسپائر چیز تلف

ایکسپائر فنگس زدہ موزریلا چیز میں کیمیکلز کی ملاوٹ سے دوبارہ چیز تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

پروڈکشن یونٹ کو 10لاکھ جرمانہ عائد، مقدمہ درج، ضبط شدہ خام مال اور تیار چیز تلف کر دیا گیا۔عاصم جاوید

ایکسپائر پاؤڈر ،انتہائی ناقص فیٹس سے ٹی وائٹنر اور ملک پاؤڈر بھی تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

فنگس سے بھرپور چیز کو کولڈ سٹورمیں زمین پر بغیر پیکنگ اور ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کولڈ سٹور سے برآمد ہونے والی چیز بھی گندی بدبودار ایکسپائر نکلی۔ محمد عاصم جاوید

زنگ آلود ڈرموں میں رکھے کیمیکلز بھی ایکسپائر، سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص چیز اور ٹی وائٹنر کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ اور فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تیار اور خام مال تلف کر دیا گیا۔عاصم جاوید

ایکسپائر اور فنگس لگی اشیاء خورونوش کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

خوراک میں جعلسازی سنگین جرم ہے،ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے ۔محمد عاصم جاوید

لاہور اور پنجاب بھر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہیں۔محمد عاصم جاوید

شہری گھر میں تیار خوراک کو ترجیح دیں، مارکیٹ سے خریدے جانے والی اشیاء کی جانچ کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔محمد عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top