چنیوٹ کے شہر ی مضر صحت گوشت کا قیمہ اور جانوروں کی آلائشوں سے بنا گھی کھانے سے بچ گئے

چنیوٹ کے شہر ی مضر صحت گوشت کا قیمہ اور جانوروں کی آلائشوں سے بنا گھی کھانے سے بچ گئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار جاوید چنیوٹ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بڑی کاروائی- چینیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں موجود گھر پر چھاپا مارا جہاں پر خراب اور مضر صحت گوشت سے قیمہ اور جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت گھی بنا کر ہوٹلوں اور سپلائی کرنے کا کام مکروہ دھندا چل رہا تھا۔ ٹیم نے موقع پر مجود چربی سے بنایا 200 کلوگرام گھی اور تقریباً 300 کلو گرام مضر صحت گوشت اور چربی موقع پر تلف کر کے متعلقہ کارخانے کو سیل کر دیا اور تمام مشینری بحق سرکار ضبط کر لی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے اور اس کے لیے تمام موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور-

Media Coverage

Scroll to Top