فریضہ حج کی ادائیگی۔۔ اچھی صحت کے ساتھ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر حج نیوٹریشن گائیڈ منصوبے کا آغاز

حج نیوٹریشن گائیڈپنجاب فوڈ اتھارٹی کاحاجیوں کے لیے اپنی نوعیت کامنفرد اور احسن اقدام ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

آگاہی کیمپس لاہور، ملتان، خانیوال، بہاولپور، لیہ، کوٹ ادو، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، بہاولنگر، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان میں لگائے گئے ہیں۔ عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن گائیڈکیمپین حج ٹریننگ کیمپس میں مسلسل جاری رہے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

نیوٹریشن گائیڈکیمپس میں مفت بنیادی ٹیسٹ، کونسلنگ، تفصیلی ڈائیٹ پلان اور حج نیوٹریشن کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔عاصم جاوید

اب تک 6ہزار708افراد کی کونسلنگ اور بنیادی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

حج پر جانے والے مسافروں کو مکمل غذائی ہدایات پر مشتمل نیوٹریشن گائیڈ کٹ فراہم کی جا رہی ہیں۔عاصم جاوید

نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر میں ڈائیٹ چارٹ اور ہدایات نامے بھی شامل کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دوران حج پانی کی کمی سے بچنے اور غذائیت سے بھر پور خوراک کے استعمال سے خود کو تندرست رکھنے کی آگاہی دی جا رہی ہے۔عاصم جاوید

نیوٹریشن گائیڈ میں بلڈ پریشر،شوگر،سانس اور جلدکی بیماری جیسی متعدد وبائی امراض سے بچنے کے لیے غذائی ہدایات دی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

نیوٹریشن کٹ دینے کا مقصد حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران صحت کے مسائل سے محفوظ رکھا جائے۔عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top