میٹھے مربوں کی تیاری میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف ڈوگر کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ فیروزوالا میں واقع مربہ یونٹ پر چھاپہ
دس ہزار سات سو تیس کلو ناقص مربہ تلف، یونٹ بند، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
یونٹ سے فنگس زدہ، ناقص تیار مربہ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت مربہ بنایا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
پھلوں کو نان فوڈ گریڈ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ بند جبکہ مقدمہ درج کروا کے ملزم موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کا استعمال معدہ ،جگر کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فنگس آلود ناقص مربہ کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور اور گردونواح میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید
ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری اپنے ارد گرد خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی