فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا اور پھالیہ میں کھویا اور غیر معیاری مٹھائی بنانے والے یونٹس کے خلاف کاروائیاں
تین کھوئے اور سویٹس یونٹس کی پروڈکشن بند، مقدمہ درج، 2کو بھاری جرمانے عائد
مضر صحت اور ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
بناسپتی گھی کی ملاوٹ سے ناقص کھویا تیار کرنے پر کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔ ترجمان
25کلو کھویا اور 32کلو بناسپتی گھی بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال اور مضر صحت مٹھائیاں تیار کرنے کی بنا پر یونٹس کی پروڈکشن بند کروادی گٸی۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی کھویا پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام وساٸل بروٸے کار لاٸے جارہے ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
شہری اپنے اردگرد خوراک سے متعلق شکایات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لاٸن1223پر اطلاع دیں۔ ترجمان