بدبودار باسی گوشت کی کڑاہیاں تیار کرنے والے ریسٹورنٹس کی شامت

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کارات گٸے جی ٹی روڈ اور سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن۔

ناقص انتظامات پر 2 سویٹس یونٹس بند ،2 معروف ریسٹورنٹس کو2 لاکھ جرمانہ عائد

پچانوے کلو ایکسپاٸرڈ بدبودار گوشت، 80 لیڑ استعمال شدہ آئل، 20 کلو سموسے تلف کردیے گٸے۔ محمد عاصم جاوید

باسی گوشت اور سبزیوں سے کھانے تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی ناقص سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پر سویٹس یونٹس کو بند کر دیا گیا۔ محمد عاصم جاوید

گندا واشنگ ایریا اور زنگ آلود گندے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔ عاصم جاوید

زائدالمیعاد، ناقص اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص،غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ عاصم جاوید

پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top