پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص مضرصحت اچار تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مرید کے میں واقع اچار یونٹ کی چیکنگ۔۔

نو ہزار 320 کلو فنگس زدہ اچار، 7740 کلو ایکسپائر نمک ضبط، 1لاکھ جرمانہ عائد

فنگس زدہ اچار اور زائد المیعاد نمک برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سٹور کیے گئے تیار اچار کو فنگس لگی پائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار بنایا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

پھلوں اور سبزیوں کو زائد المیعاد نمک لگا کر نان فوڈ گریڈ ممنوعہ ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار اور سگریٹ موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم دستیاب پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص انتظامات پر اچار یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کر کے مضر صحت اچار تلف کر دیا گیا۔ عاصم جاوید

خوراک کی تیاری میں ممنوعہ، زائد المعیاد اشیاء کا استعمال معدہ ،جگر کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید

ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری اپنے ارد گرد خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔عاصم جاوید

Scroll to Top