ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ٹاؤن شپ اور قذافی اسٹیڈیم فوڈ کورٹ میں 29 پوائنٹس کی چیکنگ
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 فوڈ پوائنٹ بند، 23پوائنٹس کو 9لاکھ کے جرمانے، 5 کو اصلاحی نوٹس جاری
ایک سو کلو ناقص مٹھائیاں، 50کلو ناقص اچار سمیت 1من سے زائد ممنوعہ زائد المعیاد اشیاء تلف
زائد المیعاد ممنوعہ مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 1 فوڈ پوائنٹ کو بند کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پر 23کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فریزر کی ناقص صورتحال، ٹوٹے گندے فرش پر خوراک کی تیاری کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت میدان میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ عاصم جاوید