وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر معیاری دودھ کی فراہمی کا مشن

گزشتہ 6ماہ میں 17کروڑ 51لاکھ 77ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ، 131مقدمات درج

مارچ سے ابتک 2لاکھ36ہزار 900 ڈیری شاپس، یونٹس اور گاڑیوں کی چیکنگ، 14کروڑ 48لاکھ 94ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

103 ملک شاپس اور ڈیری یونٹس بند، 8لاکھ 53ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندیاں جاری، دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

گزشتہ سال کی نسبت 227.98 فیصد زیادہ دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ عاصم جاوید

صوبہ بھر میں ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دودھ کے معیار کی چیکنگ کرتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر شاپس بند، جرمانے اور مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ عاصم جاوید

صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بہتات ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

کیمیکل سے تیار کردہ دودھ معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ملک شاپس، ڈیری یونٹس، ملک سپلائرز اور دودھ بردار گاڑیوں کی سیمپلنگ کی جارہی ہے۔ عاصم جاوید

ملک شاپ اور سپلائر دودھ کہاں سے حاصل کرتا ہے، مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب کے ہر کونے میں چھپے مافیا کی سرکوبی کے لیے ویجیلنس ٹیمیں بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹی دودھ کی روک تھام اور ہر گھر کی غذائیت سے بھرپور رسائی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ ہماری بنیادی غذا اور نعمت ہے، ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top