وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر وزیر خوراک،ڈی جی فوڈ اتھارٹی اورڈی جی انڈسٹری کی بیکری ایسوایشن وفد سے ملاقات
بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی گئی
بڑی ڈبل روٹی پر 30 روپے کی کمی کی جائے گی۔ وزیر خوراک بلال یاسین
200 روپے سے کم پر دستیاب بڑی ڈبل روٹی پر 20 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔ وزیر خوراک
چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے جبکہ ہر قسم کے بند پر5روپے رعایت دی گئی ہے۔ بلال یاسین
200گرام رس پر 10روپے جبکہ تمام قسم کی بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں نمایاں کمی کرد ی گئی۔ وزیر خوراک
بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔ وزیر خوراک بلال یاسین
قیمتوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر میں تمام برانڈز اور لوکل بیکری پروڈکٹس پر ہو گا۔ وزیر خوراک بلال یاسین
عوام کو ریلف دینے کے لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم کی مسلسل کاوش قابل تعریف ہے۔ وزیر خوراک
قیمتوں میں کمی کے ساتھ اعلی معیار کو قائم اور یقینی بناناپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی۔ بلال یاسین
ضلعی انتظامیہ، انڈسٹریز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیر خوراک
عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب