دودھ ایک نعمت اور مکمل غذا، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پر فیلڈ آپریشن جاری، ڈیری سیفٹی ٹیم کی مولہنوال، ٹولںٹن میں ناکہ بندی، سٹی ایریا میں معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے

1 ریسٹورنٹ بند، 6 کو 2لاکھ 75 ہزار کے جرمانے عائد، 4ہزار لٹر دودھ، 70لٹر آئل اور ممنوعہ اشیاء تلف

چٹ پٹے کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی مصالحہ جات اور کھلے رنگوں سے فرائنگ کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید

ناکہ بندی کے دوران 39ہزار لٹر دودھ کے معائنے کے دوران 4ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کے کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

خوراک کی تیاری میں ممنوعہ رنگ اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر 1یونٹ بند جبکہ 6کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔عاصم جاوید

دودھ، گوشت اور خوراک کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معیاری، غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top