لاکھوں روپے مالیت کی 6ہزار کلو چائے پتی، 10ہزار کلو بورا تلف، مشینری ضبط، مقدمہ درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چائنہ سکیم میں گھر میں چھپ کر جعلی پتی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ

یونٹ مالک کو جعلی پتی بناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مشینری ضبط، تمام تیار اور خام مال تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پتی یونٹ سے بورا، ممنوعہ رنگ اور فلیورز برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ عاصم جاوید

رس کے بورے کو ممنوعہ رنگ اور فلیورز لگا کر اصل پتی نما جعلی پتی بنائی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں بدوبدار ماحول، واشروم، مکھی، مچھروں اور کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

برآمد شدہ جعلی پتی کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ رنگوں اور فلیورز سے تیار اشیاء کا استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش میں ملاوٹ جعلسازی ہرگز برداشت نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک میں جعلسازی سنگین جرم ہے،ناقص اشیاء تیار کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا ۔ عاصم جاوید

شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں، خرید سے قبل اشیاء کی جانچ یقینی بنائیں، فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء استعمال کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top