لیبل لاہور کا بھرائی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں

جعلی جوس تیار کرنے والا مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

1177 کاٹن،235 لٹر جعلی جوس، 362 پیکنگ ڈبے،5 کلو مینگو بیس، ممنوعہ کیمیکلز ضبط

ناقص جوس تلف، یونٹ بند، مقدمہ درج،موقع سےملزم گرفتار

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چک نمر 336 رجانہ روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ

ناقص پانی میں کیمیکلز ،مضر صحت جعلی مٹھاس اور کھلے ڈال کر جعلی جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مختلف معروف برانڈز کے لیبلز پر لاہور کا پتہ لکھ کر کیمیکلز کے محلول کو پیک کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،میٹھا کرنے کے لیے چینی کی جگہ انتہائی مضر صحت کیمیکل ڈالا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹ کو گھریلو آبادی میں گھر میں چھپا کر لگایا گیا تھا۔ عاصم جاوید

فوڈ بزنس پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تیار جعلی جوس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے، باز آجائیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کسی بھی کونے میں چھپ جائیں ،ٹھونڈ نکالیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top