ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان روڈ، ظہور روڈ اور صدر میں کارروائیاں، داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی
6ہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 1200کلو چیز، 300کلو ناقص گوشت سمیت 100 کلو سے زائد ایکسپائر اشیاء تلف
22فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 معروف فوڈ پوائنٹس بند، 14 پوائنٹس کو 12لاکھ کے جرمانے عائد
مولہنوال میں ناکہ بندی کے دوران 10 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے 34ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کچن ایریا میں فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔عاصم جاوید
چیز یونٹ سے ایکسپائر اور حشرات زدہ چیز اور ناقص گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجود پائی گئیں۔ عاصم جاوید
کچن میں مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
فریزر میں زائد المیعاد ناقص گوشت،صفائی اور سٹوریج کےانتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زنگ آلود فرائنگ مشین میں زائد المعیاد آئل سے فرائنگ کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید
ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار میں غفلت برتنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین کے مطابق کاروبار کرنےکے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی ویب سائٹ سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی