وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈآپریشن،
شالیمار لنک روڈ پر واقع ہسپتال کینٹین بند، بدبودار حشرات زدہ گوشت، سبزیاں اور دیگر ناقص اشیاء تلف
کینٹین میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فنگس لگے فریزر میں بدبودار گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں۔ عاصم جاوید
کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملازمین کی صفائی نا ہونے اور خوراک کی تیاری کے لیے نان فوڈ گریڈ برش کااستعمال کیا جارہے تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ عاصم جاوید
وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر پنجاب کے ہسپتالوں، سکولز، کالجز کی کینٹینز کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت میدان میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ عاصم جاوید