ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیوں کی بھکر روڈ پر واقع کولڈ سٹوریج گودام کی چیکنگ
ایک سو بیس کلو گلے سڑے سیب تلف، 50ہزار جرمانہ عائد
سابقہ دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گلے سڑے سیب دیگر تازہ پھلوں کیساتھ رکھے پائے گئے۔ عاصم جاوید
انتہائی ناقص سٹوریج ایریا، صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم درجہ حرارت اور نمی ریکارڈ عدم موجود، پھلوں پر دھول مٹی پائی گئی۔ عاصم جاوید
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 120 کلو گلے سڑے سیب تلف کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ عاصم جاوید
خوراک کے کاروبار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ماہ صیام میں پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید
فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی