ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں علی الصبح ناکہ بندیاں، ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپے
85 ہزار کلو سے زائد مرغیوں اور گوشت کی چیکنگ، 2715 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف
علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 54 گوشت بردار گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
حفضان صحت اصولوں کی خلاف ورزیوں اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ عاصم جاوید
میٹ شاپس سے بیمار، ناقابل استعمال گوشت برآمد ہونے پر دکانیں بند کر دی جائیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تلف کیے جانے والے مضر صحت مرغیوں کے گوشت کو مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
بیمار گوشت کا کھانوں میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاغر بیمار جانور کا گوشت فروخت کرنے والے کا کاروبار بند،مقدمہ درج اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ عاصم جاوید
خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر رابطہ کریں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی