ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، ڈیفنس روڈ،جلو پارک اور بھبتیاں میں بیکری اینڈ کیک پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ
دس بیکری اینڈ کیک یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر4بند، 2یونٹس کو 2لاکھ کے جرمانے عائد، 4کو اصلاحی نوٹس جاری
پانچ ہزار کلو زائد المیعاد گم بیس، 720 کلو فروٹس پلپ، 150لٹر عرق ضبط، 1من آٹا، 20کلو سے زائد ممنوعہ زائد المیعاد اجزاء، کھویا اور فلیور تلف
زائد المیعاد خام مال استعمال کرنے اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کیڑا لگے میدے ،ایکسپائر پلپ اور گم بیس سے کیک تیار کیے جا رہے تھے۔ عاصم جاوید
پروسیسنگ ایریا میں فنگس زدہ فریزر اور ڈرموں میں ایکسپائر کیمیکلز ،خام مال رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، سگریٹ ،چوہوں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئ۔عاصم جاوید
فنگس زدہ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں دیسی گھی اور کھویا رکھا گیا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
اشیاء خورونوش کی تیاری میں زائد المیعاد ممنوعہ خام مال کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔عاصم جاوید
خوراک سے وابستہ کاروبار میں جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کو ناقص خوراک کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی