بڑی عید پر سپلائی کے لیے تیار جعلی بوتلوں اور جوس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

1200 لٹر کولڈ ڈرنکس، 400لٹر جعلی جوس، 400ڈھکن، 200خالی بوتلیں اور فروٹ بیس تلف

2 سلنڈر، فلنگ مشینیں، کولر، لیبل، ڈھکن اور بوتلیں ضبط، 3مقدمات درج، یونٹ بند

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں کے کاربونیٹڈ ڈرنکس اور جوس یونٹس پر چھاپے،

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،جعلی بوتلیں اور جوس برآمد ہونے پر یونٹس بند کر دیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گھر میں چھپ کر جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جعلی ڈرنکس برآمد ہونے پر کارروائی روکنے کے لیے خواتین نے شدید مزاحمت کی۔عاصم جاوید

جعلی کولڈ ڈرنکس اور جوس پر جعلی لیبل لگا کر صارف کو دھوکا دیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

انتہائی لازم ریکارڈ ،خام مال دستاویزات عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غیر فلٹر شدہ نل کے آلودہ پانی میں ممنوعہ کیمیکلز اور کھلے رنگ ڈال کر بوتلیں اور جوس تیار کیے جارہے تھے۔ عاصم جاوید

عید الاضحیٰ سے قبل راوی، فیروزوالہ، الہ آباد میں چھاپے مار کر جعلی جوس ،بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی تیار ڈرنکس اور جوس لاہور شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

جعلی کولڈ ڈرنکس کا خوراک میں استعمال معدہ جگر، گردوں اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر خوراک کے حکم پر جعلسازی کا مکروہ دھندہ اور صحت بخش غذا کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس ہے۔ عاصم جاوید

شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top