ملاوٹی جوس تیار کرنے والوں کی شامت، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین ان ایکشن

وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ

11ہزار لٹر سے زائد مضر صحت جوس اور 3ہزار 432 کلو جعلی لیںل تلف، یونٹ بند

جوس پلانٹ سے جعلی مضر صحت جوس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب

ناقص مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے جوس تیار کیا جارہا تھا۔ بلال یاسین

لیبل پر ایڈریس غلط، پروڈکٹ رجسٹریشن کے دستاویزات عدم موجود پائے گئے۔ وزیر خوراک پنجاب

یونٹ میں حشرات کی بھرمار، بدبودار ماحول، انتہائی لازم ریکارڈ موجود نہ تھا۔ بلال یاسین

پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، دیوار کا پینٹ پروسیسر مشین میں موجود پایا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب

ملازمین کی ذاتی صفائی صفر، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور میڈیکل بھی موجود نہ تھے۔ وزیر خوراک پنجاب

ممنوعہ کیمیکل اور رنگوں کی ملاوٹ سے تیار جوس کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور میں سپلائی کیا جانا تھا۔ بلال یاسین

ملاوٹی جوس کا استعمال بچوں اور بڑوں میں معدہ اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف ہم فیلڈ میں متحرک ہیں۔ بلال یاسین

ملاوٹ سے تیار اشیاء سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کرنے والے کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

یونٹ سے دکان تک، اشیاء کی تیاری اور ترسیل کی کڑی نگرانی کی جاری ہے، ملاوٹ کرنے والوں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ بلال یاسین

Facebook
X
Scroll to Top