ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، گین اور نیوٹریشن انٹریشنل اینڈ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفود کا پنجاب فوڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ
تمام تنظیموں کے نمائندگان کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات
غذائی قلت کو روکنے کے لیے فوڈ فورٹیفکیشن کی اہمیت کے متعلق تبادلہ خیال
پی ایف اے کے ساتھ ملکر غذائی مسائل کو روکنے کی یقین دہانی
نیوٹریشن کے حوالے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پنجاب بھر سے اسٹیک ہولڈرز اور سکولز نمائندگان اساتذہ، طلبہ اور والدین شرکت کریں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کے خاتمے کے لیے ملکر کام کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تمام آرگنائزیشنز نے نیوٹریشن کے متعلق جدید حکمت عملی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ عاصم جاوید
فوڈ فورٹیفکیشن آج کی ایک اہم ضرورت ہے، ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تمام تنظیموں کے باہمی اتحاد سے سکولز میں نیوٹریشن کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ عاصم جاوید
کیمپس میں غذائی آگاہی، جنک اور ہیلتھی فوڈ میں فرق، غذائی چارٹس م، ہدایت ناموں کیساتھ ساتھ میڈیکل سکریننگ بھی کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کینٹینز میں صرف غذائیت سے بھرپور خوراک کی فروخت کی اجازت دی جائے گی، غذائی چارٹس آویزاں کیے جائیں گے۔ عاصم جاوید
خوراک انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ براہ راست انسانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ عاصم جاوید
ماوں کو بچوں کے لیے ہیلدی لنچ باکس تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ عاصم جاوید
اگر آج ہم اپنے بچوں اور خواتین کی خوراک پر توجہ دیں گے تو صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تمام آرگنائزیشنز غذائی قلت کے خاتمے اور نیوٹریشن آگاہی کے اہداف کو مل کر مکمل کریں گی۔ عاصم جاوید
صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ انٹرنیشنل تنظیموں کی خدمات کارگر ثابت ہوں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی