وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ، ٹھوکر اور ٹمپل روڈ کا علی الصبح دورہ
نو ناشتہ ہوٹلز کا معائنہ، 4 کو 1لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد، 500 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف، مقدمہ درج
علی الصبح دودھ بردار اور گوشت بردار گاڑیوں میں موجود ہزاروں لٹر دودھ اور 55ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ
ناشتہ ہوٹلز میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ عاصم جاوید
ملازمین کے میڈیکل، ٹرینینگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پانچ ہوٹلز کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 1 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔ عاصم جاوید
لاہور میں سپلائی کیے جانے والے گوشت اور دودھ کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عاصم جاوید
خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی