دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف میراتھن کارروائیاں

دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف میراتھن کارروائیاں

ڈیری سیفٹی ٹیموں کا پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن، 1664دودھ بردار گاڑیوں اور 494 ملک شاپس کی چیکنگ

23ہزار 206 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 314 ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کو جرمانے عائد

پنجاب بھر میں ایک دن میں 12لاکھ 19ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیےگئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ محمد عاصم جاوید

تلف کیے گئے دودھ میں پانی، کیمیکل اور قدرتی غذائیت کی کی کمی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور ڈویژن میں 75 ملک شاپس، 385 گاڑیاں، فیصل آباد میں 70دکانیں ،286 گاڑیاں، ساہیوال میں 43 شاپس اور 361 دوھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ محمد عاصم جاوید

راولپنڈی میں 65 ملک شاپس، 78 دودھ بردار گاڑیاں، گوجرانوالہ میں 77 شاپس اور 272 گاڑیاں، سرگودھا ڈویژن میں 102 دکانیں اور 162 دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بہاولپور ڈویژن میں 27 ملک شاپس اور 100 گاڑیاں، ملتان میں 61 دکانوں اور 132 گاڑیاں، ڈی جی خان میں 24 ملک شاپس اور 98 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری دودھ کو مختلف سوسائٹیز اور چھوٹی ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ محمد عاصم جاوید

شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے چیک کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے معیار پہ کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ محمد عاصم جاوید

Scroll to Top