ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ سخت ناکہ بندی، گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ
970 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف،خاتون کی شدید مزاحمت، مقدمہ درج ،سپلائر خاتون بیٹے کے ساتھ گرفتار
علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 44ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گودام سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کیخلاف مقدمہ درج،موقع سے خاتون اور بیٹا گرفتار کر لیا گیا۔ عاصم جاوید
میٹ سیفٹی ٹیم روزانہ کی انسپکشن کرتے ہوئے دکان پر پہنچی،کارروائی روکنے کے لیے خاتون نے شدید مزاحمت کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پولیس کی موجودگی میں کارروائی مکمل کر کے مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ عاصم جاوید
میٹ شاپ میں مردہ مرغیوں کاگوشت چھپ کر تیار کیا جارہا تھا، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تیار گوشت مختلف پکوان سنٹرز اور فوڈ پوائنٹس کو سپلائی ل کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
ناقص گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کر دی گئی ہے، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید
شہری اپنے سامنے مرغی ذبح کروا کر تازہ گوشت خریدیں، شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی