خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کی شامت، 3یونٹ بند، 3مقدمات درج، 3ملزم گرفتار

6ہزار ساشے گٹکا، 1650 کلو ناقص مصالحہ جات، 775کلو جعلی کیچپ، 423 لٹر آئل، 352لٹر بیورجز، 120 لٹر شیرہ، 115کلو گلوکوز، 200 کلو دیگر اشیاء تلف

129 کلو پیکنگ میٹریل، 86کلو ٹافیاں، 4 کھرپے، گھی اور 133 کلو ڈیری اشیاء ضبط

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری، ملاوٹ کیخلاف شکنجہ سخت

پینسرہ روڈ سٹی میں واقع کنفیکشنری یونٹس پر چھاپے کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2یونٹ بند کر کے مقدمہ درج اور ملزم گرفتار کروا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

رجانہ میں واقع کھوئے یونٹ پر کارروائی کے دوران ناقص کھویا تلف کر کے 3ملزمان کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید

سردار کالونی اور کمالیہ میں واٹر پلانٹس پر چھاپوں کے دوران 2پلانٹس بند کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹس سے ناقص غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی برآمدگی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مختلف اشیاء پر غیر منظور شدہ جعلی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھی۔ عاصم جاوید

بیماریوں میں مبتلا کرنے والے اجزاء کے خوراک میں استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ سیکشن میں واش روم کی موجودگی، گندی مشینوں اور نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں اشیاء رکھی پائی گئیں۔ عاصم جاوید

قدرتی اشیاء کے بجائے ناقص ملاوٹ اجزاء کا استعمال آنتوں اور جگر کو متاثر کرتا ہے۔ عاصم جاوید

غیر معیاری اشیاء کی خرید و فرخت پر مکمل پابندی عائد ہے، جعلساز عناصر خبردار رہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس اور قوانین پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ عاصم جاوید

ملاوٹ، جعلساز اور صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top