وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی سوئی گیس روڈ پر واقع بیکری یونٹ کی چیکنگ
جعلسازی میں ملوث بیکری بند، مقدمہ درج، مالک موقع سے گرفتار
دو ہزار تین سو چالیس ٹوٹے اور ہیچری کے انڈے، 15کلو تیار مٹھائی اور کھلا رنگ تلف
بیکری سے گندے انڈے برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لاٸی گٸی۔ عاصم جاوید
یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، بدبودار ماحول میں مٹھائی کی تیاری کرتے پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ ایریا اور مٹھائی میں زندہ اور مردہ مکھیوں کی بھرمار، مکسچر بنانے والی مشینیں زنگ آلود اور گندی پائی گئیں۔ عاصم جاوید
عوام الناس میں بیماریاں بانٹنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر موقع سے گرفتار کروادیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں سے خرید کر میٹھا زہر بنایا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ٹوٹے اور ہیچری والے انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عاصم جاوید
بیکری اور مٹھائیوں میں گندے انڈوں کا استعمال معدہ و جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر جعل سازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے ختم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی جبکہ معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے۔ عاصم جاوید