میٹھی مٹھائیوں میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔۔۔۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شہر بھر میں 76 سویٹس بیکریز کی چیکنگ۔۔۔۔
ممنوعہ اجزاء سے مٹھائی تیار کرنے پر 3 سویٹس یونٹس کی پروڈکشن بند ،52 کو 1لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد
پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایک یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج
اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال اور تیار مٹھائی میں حشرات کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ محمد عاصم جاوید
پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں، مچھروں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدن موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید
مٹھائی کی تیاری میں ناقص ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر 3یونٹس کی پروڈکشن بند جبکہ ایک پر مقدمہ درج کروادیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اور غیر معیاری خوراک انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ محمد عاصم جاوید
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی