بچوں کی مرغوب اشیاء خورونوش آئسکریم اور گولیاں ٹافیوں میں ملاوٹ کیخلاف ایکشن

600 کلو ناقص قلفی، 500 کلو آئس لولیز، 150 لٹر فنگس زدہ دودھ اور 1من سے زائد ایکسپائر اجزاء تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی بھوپتیاں چوک ڈیفنس روڈ پر واقع کنفیکشنری فروزن یونٹ کی چیکنگ

یونٹ میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگائے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

آئسکریم کی تیاری میں فنگس زدہ دودھ، مصنوعی سویٹنر اور ایکسپائر چاکلیٹ پاؤڈر استعمال کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فروخت کے لیے تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ بھی نہیں لکھی گئی۔ عاصم جاوید

گندی مشینری، صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں مکھیوں کی موجودگی میں قلفیاں، آئس لولیز تیارکی جارہی تھیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال بچوں میں معدہ جگر اور السر کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید

خوراک معیاری ہوگی تو ہم صحت مند ہوں گے، صحت بخش خوراک کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں برداشت کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

Scroll to Top