ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، بادامی باغ میں اچار یونٹ دھر لیا گیا، سٹی ایریا میں 18 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
4ہزار کلو ناقص اچار، 1300 لٹر ملاوٹی دودھ، لیمن جوس اور ایکسپائر اشیاء تلف
8 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 15 ہزار کے جرمانے عائد، 10 کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری، مقدمہ درج
بادامی باغ میں واقع اچار یونٹ پر فنگس زدہ اچار پیک کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ناقص اچار گندے نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
حشرات زدہ گلی سڑی سبزیوں کو مضرصحت کیمیکل لگا کر اصل جیسی نقل پیکنگ لگائی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ پوائنٹس پر موجود ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید
فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر گندا واشنگ ایریا، بدبودار سٹوریج، کچن میں حشرات کی کثیر تعداد پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملک شاپ سے سپلائی کے لیے تیار 1300لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ کرنے والے باز آجائیں، ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ عاصم جاوید
شہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء خرید کر استعمال کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی