گزشتہ ایک ماہ میں صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 92ہزار 600 سے زائد مقامات کی چیکنگ،371 کاروبار اصلاح تک بند
ناقص انتظامات پر 11ہزار283 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے،قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 107 مقدمات درج
کارروائیوں کے دوران 3لاکھ 41ہزا 420 لٹر ملاوٹی دودھ تلف
پچاس ہزار کلو ناقص گوشت، 8ہزار 300 کلو ناقص مرچیں تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دس ہزار 740لٹر آئل، 7ہزار 746لٹر ناقص پانی اور 140 کلو ناقص دالیں بھی تلف کی گئیں۔ عاصم جاوید
خوراک کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 790سے زائد فوڈ سیمپلز لیے گئے۔ عاصم جاوید
معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے 3ہزار سے زائد نئے فوڈ پوائنٹس کو لائسنس جاری کے چیکنگ نظام میں شامل کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں۔۔ معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی