مویشی منڈیوں میں دوردراز سے آئے بیوپاریوں ,خریداروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مویشی منڈیوں اور گردونواح میں موجود 411 فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 کو جرمانے، 135 لٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ممنوعہ اشیاء تلف

405 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری

فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری،ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی مصالحہ جات اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کے لیے تیار رکھی پائی گئیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹی اور ایکسپائر اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید

وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر عید سے قبل مویشی منڈیوں میں موجود پوائنٹس کی چیکنگ مسلسل جاری ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عید الاضحیٰ پروگرام پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، فاسٹ فوڈ، ریسٹورنٹس اور بس اسٹینڈز کی خصوصی چیکنگ جاری رہے گی۔ عاصم جاوید

دور دراز سے آئے بیوپاریوں ،خریداروں کو اچھی خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top