وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صدر ایریا میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ
8ہزار بوتلیں، 3 فلنگ بلوئنگ مشینیں، 2ممنوعہ ڈرم، گیس پلانٹ سمیت جعلی لیبل ضبط
کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنے کے لیے تیار محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
جعلی ڈرنکس کو لاہور اور ملحقہ علاقوں کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں۔ عاصم جاوید
جعلی ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کی لالچ انسانی صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں، خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی