خوراک کا کاروبار کرنے والے بڑے نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

خوراک کا کاروبار کرنے والے بڑے نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں۔۔

ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جوہر ٹاؤن جی 1 مارکیٹ میں 20 معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور بیکریوں کی چیکنگ۔۔۔

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 پوائنٹس کو 2لاکھ 26ہزار کے جرمانے، 7 کو مزید بہتری کے لیے نوٹس جاری

196لٹر زائد المعیاد آئل، ٹوٹے گندے انڈے، ممنوعہ رنگ، زائد المیعاد اجزاء تلف

اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقابل استعمال آئل اور ممنوعہ اجزاء استعمال کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بارہا اصلاحی نوٹس جاری کرنے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر 13 پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

ناقابل استعمال زائد المعیاد آئل کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ عاصم جاوید

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے اعلی معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

Scroll to Top