بڑے نام، مہنگے دام، معروف برانڈ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت، فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ہمدرد چوک انڈسٹریل اسٹیٹ اور قصور روڈ میں معروف بیکری یونٹ اور جوس پلانٹ پر چھاپہ700لٹر ملاوٹی جوس،
ایک سو سات کلو ایکسپائر فلیورز، سموسہ پٹی اور رنگ تلف، 2لاکھ جرمانہ عائد،مشینری ضبط، مقدمہ درج

زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروڈکشن یونٹ میں سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

جوس میں برکس کی کمی، ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ سے تیار کر کے جعلی لیبل لگایا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چیکنگ کے دوران زنگ آلود، فنگس زدہ فریزرز، بغیر ڈھانپے اشیاء اور ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال، پروڈکشن ایریا میں مکھی مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

ایکسپائر اجزاء کی ملاوٹ سے تیار اشیاء مختلف بیکری آؤٹ لیٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

علی الصبح اور رات گئے داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندیاں، دودھ اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ جاری ہے، گوشت اور دودھ کی ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید

غیر معیاری خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کو عادت بنائیں، خرید سے قبل اشیاء کی جانچ کو یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

پنجاب بھر میں غذائی آگاہی کے لیے کام جاری ہے، پنجاب کا ہر فرد فوڈ اتھارٹی بنے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ میں ملوث کاروبار ہوشیار رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ کے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عاصم جاوید

 

Facebook
X
Scroll to Top