نئے سال کا آغاز، ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی پرعزم

سیالکوٹ: فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شہر کے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور کھویا یونٹس کا معائنہ،1لاکھ 85ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ

سیالکوٹ: 250 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ، 1 من سے زائد ملاوٹی مضر صحت کھویا تلف، 50ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

سیالکوٹ: موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر ایکشن لیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: دودھ میں پانی اور کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ پائی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پر 250 لٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان

سیالکوٹ: غیر معیاری دودھ کو سیالکوٹ شہر میں موجود مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کو معدہ کے مختلف امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ترجمان

سیالکوٹ: دودھ کی پیداوار سے عوام تک پہنچنے کے عمل کی مکمل ٹریسیبلٹی کے لیے ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے ٹیسٹ کروائیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top