ایکسپائر خام مال سے چٹ پٹ سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سنیکس فیکٹری کا معائنہ

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چائنیز سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری کی چیکنگ، ایکسپائر اجزاء کی موجودگی پر 5لاکھ جرمانہ عائد

دو ہزارچھہ سوساٹھ کلو زائدالمیعاد چکن پاؤڈر، 1200کلو بیکنگ پاؤڈر، 650 کلو چکن فلیورز،20 کلو کیمیکلز تلف

زائدالمیعاد اجزاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

پروسیسنگ ایریا میں زنگ آلود مشینری اور خام مال کو زمین پر رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زائدالمیعاد اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔ عاصم جاوید

خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

 

Scroll to Top