مردہ جانوروں کا 220 کلو مضر صحت گوشت تلف، گاڑی ضبط
فیصل آباد: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا آپریشن، چک نمبر 259 میں گاڑی پکڑ لی
فیصل آباد: خفیہ اطلاع ملنے پر مردہ جانور کی غیر قانونی ترسیل کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: FDM-4995 نمبری گاڑی میں مردہ جانور کو چھپا کر گوشت تیار کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید
فیصل آباد:سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد:مردہ یا بیمار جانور کا گوشت تیار اور فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: ناقص گوشت فروخت کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ عاصم جاوید
فیصل آباد: صوبہ بھر میں خوراک میں جعلسازی کنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید